اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔بازارِ حصص میں آج جمعرات کے روز بھی گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 547 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 93903 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد ظاہر ہونے کے نتیجے میں تیزی کا رجحان مزید بڑھا اور ایک موقع پر 816 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرکے 94217 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔پی ایس ایکس میں دوپہر 12 بجے تک انڈیکس میں 799 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 94154 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکاہے۔واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان تھا اور 100 انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا۔